the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


ڈولفن انسان دوست مچھلی کہلاتی ہے اور اپنے حیرت انگیز رویوں اور کرتب سے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہے ایسا ہی ایک کارنامہ اس نے انجام دیا امریکا میں جہاں اس نے سمندر میں گرے موبائل کو تلاش کرکے خاتون کو واپس کردیا۔

فیس بک پر ڈالی گئی ویڈیو میں ڈولفن کو سمندر سے موبائل نکال کر واپس کرنے کے اس منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ہوا کچھ یوں کہ ٹریسا نامی  خاتون چھٹیاں منانے بحر اوقیانوس کے خوبصورت جزیروں پر مشتمل ملک بھاماس کے ساحل پر سیر میں مشغول تھی کہ لیکن اچانک ان کے ہاتھ سے فون سمندر میں جا گرا اب وہ سخت پریشان ہوئیں لیکن ان کی پریشانی عارضی ہی ثابت ہوئی۔ سمندر میں موجود ڈولفن سے خاتون کی پریشانی نہ دیکھی گئی اور وہ سمندر میں غوطے لگاتی



ہوئے موبائل فون کی تلاش مین نکل کھڑی ہوئی اور کچھ ہی دیر بعد منہ میں فون دبائے جب وہ باہر آئی تو اسے دیکھ کر خاتون حیرت میں ڈوب گئی۔

اس حیرت انگیز اور دلچسپ منظر کو خاتون نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا اور اسے فیس بک پر اپ لوڈ کیا تو ہر دیکھنے والا ڈولفن کی ذہانت اور انسان دوستی کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکا۔ ٹریسا کا کہنا تھا کہ وہ کئی دنوں سے اس ڈولفن کے ساتھ سمندر میں سیر کرتی رہیں جب کہ اس دوران وہ لوگ ایک پلیٹ فارم پر کھڑے سمندر کی فلم بندی کر رہے تھے کہ اس کا موبائل فون سمندر میں گر گیا۔ اس دوران ڈولفن یہ منظر دیکھ رہی تھی اس نے کچھ دیر بعد فون تلاش کر کے اسے واپس کردیا، حیرت زدہ ٹریسا کا کہنا ہے کہ یہ اگرچہ فون خراب ہوگیا لیکن اسے ڈولفن کا یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رہے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.